جمعه,  25  ستمبر 2026ء
جمعه,  25  ستمبر 2026ء

جرمنی نے اسپین کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویور: دفاعی چیمپئن جرمنی نے اسپین کو فائنل میں ایک صفر سے شکست دے کر مینز ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کرلیا۔ بیلفیئس ہاکی ایرینا، ویور میں کھیلے گئے فائنل کا واحد گول جرمنی کے مائیکل اسٹروتھوف نے 44ویں منٹ میں اسکور کیا، جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے ہاکی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا ٹائٹل جیت کر پاکستان کے سب سے زیادہ چار عالمی ٹائٹلز کے ریکارڈ کو بھی برابر کردیا۔

فائنل میں اسپین نے زیادہ تر وقت گیند پر برتری قائم رکھی اور جرمنی کے مقابلے میں زیادہ مواقع بھی بنائے تاہم جرمن دفاع نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو گول کرنے سے روکے رکھا۔

 

1998 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی اسپینش ٹیم نے آخری کوارٹر میں گول برابر کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی، اسپین نے میچ ختم ہونے سے تقریباً چار منٹ قبل گول کیپر کو بھی واپس بلا لیا تاکہ اضافی اٹیکر کے ذریعے برابری کا گول کیا جاسکے لیکن جرمنی نے دفاعی حصار قائم رکھتے ہوئے برتری برقرار رکھی۔